فرصتیں
Poet: ranaashfaqqaiser By: ranaashfaqahmed, mianwaliفرصتوں کے لمحوںمیں
یاد کے دریچوں سے
چاند سا حسیں چہرہ
مسکرا کے کہتا ہے
کیسے بھول پاو گے
پیار
کے وہ چند لمحے
جو میرے سنگ گزرے تھے
آنکھ جھلملاتی ہے
اشک تھرتھراتے ہیں
رات بھیگ جاتی ہے
بدلیوں کی اوت سے
اک مسافر رات کا
آنگن میرے جھانککر
کہتا ہے راہ عشق میں
ملتے ہیں اکثر رتجگے
وہ اک حسین خواب تھا
اسکو بھول جاو تم
اسکو بھول جاو تم
More Love / Romantic Poetry






