فیصلہ کر لیا دل نے تو پچھتاوا کیسا

Poet: Ibn.E.Raza By: Ibn.E.Raza, Islamabad

فیصلہ کر لیا دل نے تو پچھتاوا کیسا
اہل ِاُلفت سے وفاؤں کا تقاضا کیسا

اے مجھے پتھر کا صنم کہنے والے
پتھروں سے بتا تجھے یہ شکوہ کیسا

منزل طلب نہ کر اے راہ رو ِ محبت
نہ خبر تھی تجھ کو ہے یہ سودا کیسا

یہ سوز تو دل کو محبوب ہوا کرتا ہے
پروانے سے پوچھو جلنے کا مزا کیسا

ارماں ہی رہا میرا کبھی آئے رضا وہ
پوچھے کبھی مجھ سے حال میرا کیسا

Rate it:
Views: 1059
04 Dec, 2010