Add Poetry

فیصلے کچھ پاؤں کی ٹھوکر سے منوائے گئے

Poet: Jamshed Masroor By: Sobia Sajo, OSLO

روح پر اندھے خلا کے سائے برسائے گئے
ہم ستاروں تک نظر کے ہاتھ پھیلائے گئے

زیست شرمندہ ہے اے جاں تیری یادوں سے مگر
فیصلے کچھ پاؤں کی ٹھوکر سے منوائے گئے

تو نشاط روح کی صورت نظر سے دور ہے
آج دل سمجھا کہ ہم بےکار تڑپائے گئے

جن میں تیرے نرم ہونٹوں کی نمی کی باس تھی
ان نگاہوں میں جہنم زار دہکائے گئے

اک تجھ ہی سے یہ گلہ ہوتا تو کوئی بات تھی
ہم یہاں ہر راہ پہ ایسے ہی ٹھکرائے گئے

ہم نے بھی جمشید رکھا اس طرح اپنا بھرم
اپنے دل کو عمر بھر باتوں سے بہلائے گئے

Rate it:
Views: 472
04 Sep, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets