قصہء ہجر و وصال کیسا
Poet: ZIA ULLAH TAHIR By: ZIA ULLAH TAHIR, ISLAMABAD.قصہء ہجر و وصال کیسا
 بیان رنج و ملال کیسا
 
 مت پوچھ ، مجھ سے زاہد
 ہے دل کا اب حال کیسا
 
 گزر جاتے ہیں جیسے تیسے
 پھر ذکر ماہ و سال کیسا
 
 ہاتھوں سے، گر پلائیں وہ
 اس میں ہے کمال کیسا
 
 جو تھے کل صاحب محل سرا
 آیا ان پہ ، زوال کیسا
 
 عدل ہے ، نہ عدالت کوئی
 کریں پھر یہاں سوال کیسا
 
 زندگی بھر ، نہ دیکھا کبھی
 کندھوں پہ طاہر ، وبال کیسا
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 