لطف ہے ستانے میں
آپ کو جلانے میں
رابطے ضروری ہیں
زندگی بنانے میں
چاند توڑلا ئیں ہم
آپ کو منانے میں
آپ ہیں بڑے اچھے
بے رخی دکھانے میں
موت تو ہوئی لازم
سچ کو اب سنانے میں
آپ کی ضرورت ہے
زندگی بیتانے میں
زندگی گزرتی ہے
زندگی بھلانے میں
جان بھی لٹا دیں گے
دین کو بچانے میں
رنجشیں مقابل ہیں
گھر کو لوٹ جانے میں
ٍ
خون ِ دل بہاتے ہیں
اک غزل بنانے میں
خود سے نہیں ملتے
یاد ِ جاں بھلانے میں
زن بہت ضروری ہے
گھر کو گھر بنانے میں
زندگی گزرجاوے
حال ِ دل سنانے میں