لوگ ہیں کہ بے وجہ سوال کرتے ہیں

Poet: Imran Nazeer By: Imran Nazeer, Gujranwala

لوگ ہیں کہ بے وجہ سوال کرتے ہیں
اپنی طرف سے بڑا وہ کمال کرتے ہیں

لیتے ہیں تیرا نام میرے نام کے ساتھ
یوں جینا میرا وہ محال کرتے ہیں

دیوانے کا خطاب دیتے ہیں سر شام
ہر صبح مجھے وہ بےحال کرتے ہیں

جب بھی نکلتا ہوں سر بازار میں
چھیڑ کر مجھے وہ دھمال کرتے ہیں

سنگدل ہیں، دن رات ستاتے ہیں اتنا
میرے آرام کا ذرا نہ خیال کرتے ہیں

اک انوکھا رواج ہے اس دنیا کا، سبھی
اک دوسرے کو یہاں استعمال کرتے ہیں

لوگ کچھ بھی کہیں ہمیں عمراؔن!
تم سے محبت ہم بے مثال کرتے ہیں

Rate it:
Views: 848
28 Feb, 2021