Add Poetry

مجھے تم یاد آتے تھے ۔۔۔ !

Poet: Dr. Humera Islam By: Dr. Humera Islam, Karachi.

سنو
تم کو بتاؤں میں اگر تم کو یقین آئے
کہ
جب تم دور تھے مجھ سے
تو جب سورج چمکتا تھا
فضا جب گنگناتی تھی
پرندے چہچہاتے تھے
درخت جب جھوم جاتے تھے
کہ جب ساون برستا تھا
گھٹائیں گھِر کے آتی تھیں
ہوائیں گیت گاتی تھیں
فلک پہ چاند ہوتا تھا
ستارے جھلملاتے تھے
میرے سب چاہنے والے
میرے پاس ہوتے تھے
مجھ کو بلاتے تھے
مگر
مجھے تم یاد آتے تھے

Rate it:
Views: 508
04 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets