مجھے لگا تم آئے ہو
Poet: Ayesh khan By: Ayesh Khan, karachiدستک ہوئی دروازے پر مجھے لگا تم آئے ہو
سورج کی پہلی کرن کے ساتھ مجھے لگا تم آئے ہو
ہر سو خوشبو پھیل گئی تھنڈی تیز ہواوں سے
لہرایا میرا آنچل جب مجھے لگا تم آئے ہو
مدھم تیز بارش میں بھیگا میرا تن من جب
برستی پہلی بوند کے ساتھ مجھے لگا تم آئے ہو
عائش تھک کر بیٹھ گئی سوچ کے تجھ کو بارہا
اشک برسے آنکھوں سے جب مجھے لگا تم آئے ہو
More Love / Romantic Poetry






