Add Poetry

مجھے پیار سے ترا دیکھنا مجھے چھپ چھپا کے وہ دیکھنا

Poet: Funa Nizami Kanpuri By: Hassan, Islamabad

مجھے پیار سے ترا دیکھنا مجھے چھپ چھپا کے وہ دیکھنا
مرا سویا جذبہ ابھارنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

رہ و رسم قلب و نگاہ کے وہ تمہارے دعوے نباہ کے
وہ ہمارا شیخی بگھارنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہ ہماری چھیڑ وہ شوخیاں وہ ہمارا کاٹنا چٹکیاں
وہ تمہارا کہنی کا مارنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کبھی سرد آہوں کے سلسلے کبھی ٹھنڈی سانسوں کے مشغلے
وہ ہماری نقلیں اتارنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہ تمہارا شاعر خوش نوا جسے لوگ کہنے لگے فناؔ
وہ نثارؔ کہہ کے پکارنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

Rate it:
Views: 1798
14 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets