میرے ماہی، ذرا سننا
مجے کچھ عرض کرنی ہے...
کہ کچھ دن بعد عید آنی ہے
مجھے کچھ چاہئے تھا تم سے
مجھے کپڑے نہیں چاہیے ، مجھے پیسے نہیں چاہیے
جوتے بھی ہیں میرے پاس ، ہے زیور بھی لیا میں نے
میں سب کچھ لے چکی پہلے، میری تیاری مکمّل ہے
مجھے جو عرض کرنی ہے، مجھے جو بات کہنی ہے
وہ بس اتنی سی ہے جاناں ..کہ
مجھے کچھ قرض دے دو نا..
اپنی چاہت کی صورت میں، کہ جس میں، میں لپٹ جاؤں
اپنی بانہوں کی صورت میں، کہ جس میں ، میں سما جاؤں
اپنی آنکھوں کی صورت میں، کہ جس کو دیکھتی جاؤں
بس اب آ جاؤ جلدی سے ، کہ عید بس آنے والی ہے
میرا وعدہ رہا تم سے
کہ جس لمحے قرض دو گے تم
میں اسی پل قرض اتاروں گی