مجھ کو کر کے نڈھال بیٹھا رہا
Poet: Ali Tasif By: Ali Tasif, karachiمجھ کو کر کے نڈھال بیٹھا رہا
 دل میں تیرا خیال بیٹھا رہا
 
 زائچے کے وصال خانے میں
 اک مسلسل زوال بیٹھا رہا
 
 گر وہ میرا نہیں تو تجھ میں بھلا
 کس کا آخر ملال بیٹھا رہا
 
 تُو مجھے چھوڑ کر گیا ہی کیوں
 ذہن و دل میں سوال بیٹھا رہا
 
 ہے المیہ یہ دیس کا تاصف
 با ہنر با کمال بیٹھا رہا
More Love / Romantic Poetry






