Add Poetry

محبتوں کے درمیاں

Poet: By: Usman Tarar, Hafizabad

محبتوں کے درمیاں حائل اک زمانہ تھا
مگر اپنے اپنے عہد کو ہم نے تو نبھانا تھا

بغاوت کرنی تھی ہمیں رسم و رواج سے
پھر ہمارے قبیلے نے ہمیں سولی پہ چڑھانا تھا

آنکھوں کو زخموں سے ہم بھلا بچاتے کیا
راستے کے خاروں کو پلکوں سے اٹھانا تھا

بادلوں کی چھاؤں کا انتظار کرتے کب تلک
دھوپ بڑی کڑی تھی اور ہمیں دور جانا تھا

زندگی مجھے اک ایسے موڑ پہ لائی تھی
مجھے اک چراغ جلانا تھا اک چراغ بجھانا تھا

عثمان قافلے کی رہبری جو ہمیں آن ملی تھی
دشمنوں کو بھی ہم نے راستہ دکھانا تھا

Rate it:
Views: 792
27 Oct, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets