محبت بڑی خوب صورت بلا ہے
Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: nosheen fatima abdulhaqq, Multanمحبت بڑی خوب صورت بلا ہے
درندوں میں شفقت اسی کی عطا ہے
گلوں کا بدن کیوں مسلنے لگی ہے
نہ جانے ہوا پر جنوں کیا چڑها ہے
مرے قرب کی ضد میں نادان سورج
قمر کی رقابت میں جلنے لگا ہے
جہاں تتلیاں ہوش کهونے لگیں ہوں
وہاں گل کو خوشبو بهی اک بددعا ہے
کٹهن رہگزر سے سبق سیکهنا ہو
تو دشوار راہوں کا اپنا مزہ ہے
ہمیں رہ دکهاتے ہوئے ایک جگنو
بچارہ بهٹکتا چلا جا رہا ہے
پتنگے فدا ہو گئے لیک نوشی
نہ شمع ان کو حاصل ، نہ راضی خدا ہے
More Love / Romantic Poetry






