محبت شاعری

Poet: قمر ساقی By: سلمان علی, Lahore

حد محبت کی پار بھی کر لی
اور پھر خود پہ شاعری کر لی

اس قناعت پسند سے مل کر
میرے غصے نے خودکشی کر لی

ہجر کا ایک پل بھی سہہ نہ سکا
اس کے آفس میں نوکری کر لی

نیند کو آنکھ پر لپیٹ لیا
اور پھر رات کی گھڑی کر لی

Rate it:
Views: 645
21 Jan, 2022