محبت قائم رہتی ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreتم مجھے کھو دو گے
لیکن مجھے کھو کے بھی
تم میرے ہی رہو گے
تم میرا ساتھ نہ دو گے
لیکن میرا ساتھ نہ دے
تم میرے ہی رہو گے
تم میرے نہیں بنو گے
لیکن میرے نہ بن کے بھی
تم میرے ہی رہو گے
تم کسی کے ہو جاؤ گے
لیکن کسی کے ہو کے بھی
تم میرے ہی رہو گے
میرے نہ ہو کے بھی
تم مجھے کھو کہ بھی
اور کسی کے ہو کے بھی
تم میرے ہی رو گے
کیونکہ یہ دل کا رشتہ ہے
کیونکہ یہ روح کا رشتہ ہے
کیونکہ یہ عقیدت کا رشتہ ہے
کیونکہ یہ محبت کا رشتہ ہے
عقیدت ہو محبت ہو
سدا ہی دائم رہتی ہے
عقیدت قائم رہتی ہے
محبت قائم رہتی ہے
More Love / Romantic Poetry






