محبت مار ڈالے گی
Poet: Kamran Khan By: Kamran Khan, karachi / abu dhabiمحبت مار ڈالے گی
تمہیں شاید یہ لگتا ہے
محبت خوبصورت ہے
تمہارا گھر سنوارے گی
تمہیں یوں ہی نِکھارے گی
تمہیں اپنا بنا لے گی
تمہیں شاید یہ لگتا ہے
محبت رب کی صورت ہے
تمہیں دکھ سے نکالے گی
تمہارے درد سمجھے گی
تمہارے غم سنبھالے گی
مجھے معلوم ہے اتنا
محبت شب کی صورت ہے
اجالوں کو یہ کھا لے گی
تمہیں تم سے چُرا لے گی
تمہیں پاگل بنا دے گی
محبت مار دیتی ہے
محبت مار ڈالے گی
More Love / Romantic Poetry







