محبت کا خمار
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMدن کو چین نہ رات کو قرار ہے بھائی
 لگتا ہے یہ محبت کا خمار ہے بھائی
 
 ہمارے بس میں گر ہوتا تو اسے سمجھاتے
 اس دل پہ نہ کوئی اختیار ہے بھائی
 
 جس کی باتوں میں محبت کی چاشنی ہے
 شہد کی طرح میٹھا میرا دلدار ہے بھائی
 
 امید ہے اس نے سنبھال رکھا ہو گا
 پہلی بار دل کسی کو دیا ادھار ہے بھائی
 
 یہ حقیقت ہے جسے میں جھٹلا نہیں سکتا
 اصغر کے دشمن بہت ہیں کوئی نہ یار ہے بھائی
More Love / Romantic Poetry









 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 