محبت کیا نہیں یہ بھی؟

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

تری خاطر جو سہتی ہوں
محبت کیا نہیں یہ بھی؟
ترے احساس ،تیرے نام کو لے کر
بتائی زندگی میں نے
محبت کیا نہیں یہ بھی
ترے چہرے کی مجھ کو جستجو ہے ہر طرف
مہتاب کے رخ میں کبھی تو چاند تاروں مین
محبت کیا نہیں ؟ یہ بھی

Rate it:
Views: 315
18 Feb, 2016