محبت کی راہوں پہ ہم بھی چل توپڑے ہیں
مگرسنا ہےان راہوں میں پیچ وخم بڑےہیں
کہیں دل لگانےسےقبل اتنا سوچ لینا
چاہ کی جنگ میں کئی عاشق مرےہیں
ہم نے بھی محبت کی بازی کھیلی تھی
دیکھ لو ابھی جدائی کےزخم ہرے ہیں
جنہوں نےسچے دل سےمحبت کی ہے
انہوں نےخوشیوں سےدامن بھرے ہیں
ہمیں کسی کی محبت مل ہی جائےگی
سبھی جانتے ہیں ہم آدمی کھرےہیں
عنوان محبت پہ تم نے کیا اشعار کہےاصغر
یوں لگتا ہےجیسےتو نےموتی جڑے ہیں