محبت کی قیمت چکائی نہیں

Poet: By: UA, Lahore

محبت کی قیمت چکائی نہیں
محبت کِسی نے نبھائی نہیں

بہت شور سینے میں جس کا رہا
وہی بات ہم نے سنائی نہیں

ہمیں دیکھنے کی تمنّا تو کی
مگر اپنی صورت دِکھائی نہیں

یہاں پر ترے اس گرفتار کو
یوں سب کچھ مِلا پر رِہائی نہیں

جو کھینچے ہمیں محورِ شوق سے
وہ تدبیر اب تک سجھائی نہیں

جو کہنے کو تمہید باندھی گئی
وہ ہی بات ہم نے بتائی نہیں

(بعد از اصلاح بشکریہ محترم جناب وسیم احمد مغل)
 

Rate it:
Views: 764
15 Nov, 2019