محبت کی نظر ڈالی تو گلزار بن گئے
Poet: R.K.JAZEB By: R.K JAZEB, KSAمحبت کی نظر ڈالی تو گلزار بن گئے
نفرت کے بیج بوئے تو انگار بن گئے
یہ حسن تھا یا تیری نظر کا کمال تھا
ھم بھی تری جھلک کے طلبگار بن گئے
دامن کلیوں سے بھر کر آئے تھے شہر میں
تیری گلی میں آ کر سبھی خار بن گئے
ھم سے الجھ کر تو نے خود کو گنوا دیا
دشمن جو تھے ہمارے ترے یار بن گئے
تھا عاشقی کا شوق مگر ٹہری تھی بے بسی
اب عاشقوں کے سب ڈیرے بازار بن گئے
More Love / Romantic Poetry






