مقدر کئی موڑ لاتی
Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiriمقدر کئی موڑ لاتی
 ڈگر پر کہاں چھوڑ جاتی
 بنا دکھ کسے چین ملتا
 کہانی یہی سب کی رہتی
 کبھی نیک بختی رہے تو
 کبھی یہ بری سمت چلتی
 طبیعت پریشاں ہمیشہ
 طمع و حرص کو ہی مچلتی
 خیالات میں چھائی ثروت 
 خماری کی عادت سی لگتی
 پرکھ کر قدم بھی اٹھانا 
 بھنک گر لگے، مات ہوتی
 وفا کے یہ بھی جال ناصر
 اداؤں سے باتیں بناتی
More Love / Romantic Poetry






