موسم

Poet: azharm By: azharm, doha

موسم ٹہر جا کہ اُس کا ٹہرنا بھی
تُجھ سے جُڑا ہے
ٹہر جائے گا وہ
گُلوں کی طرح ہے، تو موسم کے رہتے ہی
ملتا ہے، کھلتا ہے، مہکا سا رہتا ہے
موسم بدلتے ہی اُس پر اداسی
بسیرا کرے ہے، مسافر بنے ہے
موسم ٹہر جا کہ اُس کا ٹہرنا بھی
تُجھ سے جُڑا ہے
ٹہر جائے گا وہ
سکوں بخش ہیں اُس کی رعنائیاں سب
اداسی کے ڈیرے لگائیں نہ پھیرے
ٹہر جائے گا وہ تو رونق رہے گی
وگرنہ خزاں بڑھ کے سب چاٹ لے گی
موسم ٹہر جا کہ اُس کا ٹہرنا بھی
تُجھ سے جُڑا ہے
ٹہر جائے گا وہ
 

Rate it:
Views: 2129
06 Feb, 2015