مچبت کیا ہے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMلگتا ہے ہمیں تیری محبت تب راس آئے گی
جب ہمارے جسم سے آخری سانس جائے گی
اب محبت خیالوں وخوابوں میں رہ گئی ہے
آج تو یہ صرف کتابوں میں رہ گئی ہے
یہاں محبت کا دعویٰ تو ہر کوئی کرتا ہے
مگر اس کے معیار پہ پورا کوئی نہ اترتا ہے
محبت نام کی شے اک ایسی بیماری ہے
جو سچے عاشقوں کو زندگی سے پیاری ہے
اس میں وصل کی لذت اور درد ہجر بھی ہے
اسے آساں نہ جانیے اس میں عذاب جگر بھی ہے
اس میں انسان ساری خوشیاں کھو بیٹھتا ہے
کئی بار جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے
اب تو سچی محبت ملتی نہیں زمانے میں
مدت لگتی ہے کسی کی سچی محبت پانے میں
More Love / Romantic Poetry







