مگر وہ میرا نا تھا
Poet: Naveed dar By: Naveed dar greece megara, ali pur chattaتیری بانہوں کے حصار کو توڑ کر
 وہ خوشیاں جو میرا مقدر تھیں
 ان سے منہ موڑ کر 
 سنہری مستقبل کا خواب 
 اپنی پلکوں پہ سجا کے نکلا تھا
 اک انجانے سفر پہ 
 کسی ان دیکھی منزل کی طرف 
 اک مدت بعد اپنے نصیب کے ہاتھوں 
 سب کچھ گنوا کے جو میں لوٹا تو 
 اس کی آنکھیں میری منتظر تھیں
 مگر وہ میرا نا تھا
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 