میرانام ہے محبت
Poet: Muhammad Adnan Bashir By: Muhammad Adnan Bashir, Portugalمحبت ایک عبادت ہے
 سالوں کی ریاضت ہے
 محبت ایک طاقت ہے
 
 محبت لبوں سے نکلتی دعا ہے
 محبت جھکتی ہوئی آنکھ کی حیا ہے
 محبت ایک پیمان وفا ہے
 محبت سجدے میں جا کر
 دل سے نکلتی صدا ہے
 
 محبت منزل کا جنون ہے
 محبت دل کا سکون ہے
 
 محبت روح کا رشتہ ہے
 محبت فنا کا رستہ ہے
 محبت ایمان کی ساتھی
 محبت معصوم فرشتہ ہے
 
 یہ دل کا مندر ڈھاتی ہے
 انسان کو سمندر بناتی ہے
 آزمائش کی بھٹیوں میں تپاتی ہے
 پھر کندن بناتی ہے
 محبت جینا سکھاتی ہے
 اپنےخالق سے ملاتی ہے
 
 محبت دو دلوں کا 
 روحانی بندھن ہے 
 محبت خوشبوئے وطن ہے
 محبت جنت عدن ہے
More Love / Romantic Poetry






