میرا جینا محال کردے گی

Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,India

میرا جینا محال کر دے گی
تیری قاتل نظر ہے اور میں ہوں

دے خدا نفس پر مجھے قابو
خاہشوں کا نگر ہے اور میں ہوں

میرا گلشن ہرا بھرا ہے ابھی
گھر میں بوڑھا شجر ہے اور میں ہوں

تھک نہ جاؤں میں راستے میں کہیں
کتنا لمبا سفر ہے اور میں ہوں


 

Rate it:
Views: 426
16 Apr, 2013