میرا خواب ہے
Poet: bilal Muard Warsi By: Bilal Murad Warsi, Karachiبے قراری ہجر ہے شدت کا اضطراب ہے
دھوپ ہے سایہ ہے نہ ہی سراب ہے
تیرے شہر میں گھومتا پھرا میں بےقرار
تیرا مکان میرے لئے ایک عذاب ہے
تو مجھ کو جہاں ملا جنت وہیں بنی
شعلہ ہے شبنم ہے یا کہ شراب ہے
اس کیلئے تو کوئی مسافت بھی طے نہ کی
زیست میں لکھا ہوا طویل باب ہے
نکہت رعنائے گل ضیائے شمس و قمر
دہر میں ملا مجھے یہ سحاب ہے
چشمہ شاداب سا سیرت حیات کردے
صورت میں اس کی ایسی اک کتاب ہے
اسی سروسمن اسی رنگ و بو میں بلال
کیف مستی و سخن نغمہ طراز عالی جناب ہے
More Love / Romantic Poetry






