Add Poetry

آج اُس بام کے دیئے مدہم سے لگتے ہیں

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

آج اُس بام کے دیئے مدہم سے لگتے ہیں
شاید ہواؤں کے غرور منظم سے لگتے ہیں

تجھے جس کی دید شدت سے بلاتی ہے
مجھے تو یہ نظارے مبہم سے لگتے ہیں

یہ جہاں بھی جیسے آلودہ دامن ہو مگر
کہیں کہیں تو احساس مردم سے لگتے ہیں

میں اس ضماد کو عمر بھر ترس گیا ہوں
تجھے کس نے کہا خیال مرہم سے لگتے ہیں

کیا اِس سُر تال کو کوئی پازیب ملی گی
جس کے تناسب ہمیشہ ردھم سے لگتے ہیں

نہ جانے اس حال کا آگے کیا حال ہو
اب تک تو سنتوشؔ حوصلے پُردم سے لگتے ہیں

 

Rate it:
Views: 398
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets