Add Poetry

میرا طواف

Poet: Korish By: Korish, DERA GHAZI KHAN

میری سوچ کا وہ مرکز٬ میرے طواف میں وہ شامل
اک شخص میری روح میں ہے اس طرح سے شامل

ہر دم وفا میں چاہوں٬ ہے یہی میرا تقاضہ
وہ سمندر وفا ہے٬ جفا نہ اس میں شامل

میری سانس اس کی چاہت٬ وہ بندگی بھی میری
وہ شخص یوں بھی میری عبادتوں میں شامل

اس کے روٹھنے سے ٹوٹے حیات تسلسل
میرے خوف٬ میری کپکپاہٹ میں رہتا ہے وہ تو شامل

میں دل وہ میری دھڑکن وہ آرزو بھی کورشِ
رکھوں گا خود میں اس کو میں اس طرح سے شامل

Rate it:
Views: 399
29 Aug, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets