Add Poetry

میری آنکھوں سے پی جا تجھے مئخانہ ملے گا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

میری آنکھوں سے پی جا تجھے مئخانہ ملے گا
یہ زندگی کٹ گئی تو موت کو بہانہ ملے گا

تم ٹھہرنا چاہو تو من کا مکان خالی ہے
آکر دل میں بیٹھو یہاں بھی ٹھکانہ ملے گا

کیوں دنیا میں پھر خوشیاں ڈھونڈنے نکلے ہو
اگر تم سچے ہو تو تجھ میں ہی زمانہ ملے گا

نہ پوچھو اپنے آپ سے اپنی بربادی کا سبب
خود سے روٹھو گے تو کہاں آشیانہ ملے گا

باہر اجالوں کی تلخیاں روشن ہیں کتنی
اندر جاکے آنکھ جھپکو تو سب ویرانہ ملے گا

میری سبھی الجھنوں کو پھر سے بکھیرکے دیکھو
برسوں پہلے لگی آگ کا نشانہ ملے گا

آدمی تو اپنی خودی لیکر تنہا ہو جاتا ہے لیکن
سنتوش کی حسرتیں دیکھ کہ اک دیوانہ ملے گا

 

Rate it:
Views: 544
28 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets