میری آنکھوں کو کناروں تک بھر دے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

اے خدا ! اُس کے غم مجھے دے دے
اُس کی تکلیف اور الم مجھے دے دے

میری آنکھوں کو کناروں تک بھر دے
اُس کے درد و نم مجھے دے دے

اُس کو پانے کی آس میں ڈُوبے ہوئے
ساری کائنات کے بھرم مجھے دے دے

دنیا کی بھیڑ میں گھبرا سا جاتا ہے
بڑا نادان ہے میرا صنم مجھے دے دے

خدایا ! ترے خزانے میں نہ کمی آئے گی
وہ شخص کم سے کم مجھے دے دے

نہال کے سسکتیں ہونٹوں کی دعا سُن لے
اُس کی پُر آب چشم مجھے دے دے

Rate it:
Views: 900
24 Apr, 2014