دلرُبا سا اک شخص ہے
میری ذات اُسی کے لیے ہی وقف ہے
میں اُس کے لیے ہی جیتی ہوں
اُسی کی خاطر ہنستی ہوں
وہ مجھ میں ایسے رہتا ہے
کہ جیسے چاند روشنی میں مہکتا ہے
آؤ نا ں
کچھ اور بتاؤں اُس کے بارے میں
وہ زندگی سا لگتا ہے
میری خوشیو ں میں جو جیتا ہے
میرے لیے ہی ہنستا ہے
کہ تارے اُس کی خاطر جلتے ہیں
چاند اُس کی خاطر چمکتا ہے
میں اُس میں سانس لیتی ہو ں
وہ مجھ میں زندہ رہتا ہے
ہم یو ں اک دوجے کی خاطر جیتے ہیں
جیسے گلاب ا ور خوشبو
اک دوجے میں مہکتے ہیں