میری پہلی محبت کے مسیحا سن
Poet: Rukhsana Kausar By: Rukhsana Kausar, Jalal Pur Jattan, Gujratمیری پہلی محبت کے مسیحا سن
یہ میری محبت نادان سی محبت، پہلی محبت ہے
جو میرے اندر چھپی ہے
کہ جیسے مٹھی بھر مہکار سے
شاخِ گل سے پہلی سر گوشی کرے
میری پہلی محبت کے مسیحا سن
وہ لمحہ ٹھہرا ہے ابھی تک
جہاں ایک شام رو برو ہوے تھے تم
وہ میری آنکھوں کو جاناں تیری آنکھوں کو چوما تھا
وہ لمحہ جو کہ ہے سچا ٰئی بھی ، اور ہرجائی بھی
میری پہلی محبت کے مسیحا سن
کسے بتاؤ ں ، یہ خیالِ تازہ چھپاؤں کیسے
تو کے نہیں ملتا کہیں
میر ے ساجن ، میرے پیا ، میں جاؤ ں کہا ں
یہ میری پہلی محبت کا خما ر چھپاؤں کہاں
کہ میرے اپنے ہاتھو ں میں اب کچھ نہیں
۔۔ میری پہلی محبت کے مسیحا سن
تو متعبر ٹھہرا مجھے ایسے۔۔۔۔کہ
میرا سبھی کچھ ، میری محبت کے شریکِ سفر
تیرے ہی نام ٹھہرا۔۔۔۔۔۔۔۔سن
میرے ہمسفر ، میرا یہ سفر رائیگاں نہ ہونے دینا
۔۔میری پہلی محبت کے مسیحا سن
میں خوشبو کے جھو نکھے پہ فشاں ہو ئی ، ا با بیل سی لڑکی نہیں ہوں
جو راستے میں ملوں، کچھ دیر رکوں اور بے نشاں ہو جاؤں
میرے جسم و جاں کے مالک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سن
دم بہ دم ۔۔۔۔۔۔۔تجھے چھونے کی چاہ میں
میں اپنی اُنگلیاں جلا بیٹھی ہوں
میری پہلی محبت کے مسیحا سن
یہ وارفتگی جو میرے لفظوں میں ہے ۔۔۔۔۔۔میری محبت کی شدت کہیں اِن سے بڑھ کر ہے
اک مقدس صحیفے کی آ یتو ں کی طرح تو حفظ ہے مجھے
سنو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے یوں ہی عزیز رکھنا تم
میں اب تمھارے ہاتھو ں میں ہوں ۔۔۔۔مجھے بکھرنے نہ دینا تم
میری محبت سے خود کو جل تھل رکھنا تم
میں افلاکِ گردش پہ ہوں ۔۔۔۔۔۔ مجھے گرنے نہ دینا تم
میری پہلی محبت کے مسیحا سن
میری پہلی محبت نہ مرنے دینا تم
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے






