میرے حق میں دعا
Poet: By: AB shahzad, Mailsiمیرے حق میں نہ دعا تم نے کی
کیسے پھر اچھی وفا تم نے کی
کس لیے تم سے معافی مانگوں
ہیار کرنے کی خطا تم نے کی
اس محبت تری کا میں کروں کیا
دل لگانے کی سزا تم نے کی
یہ عداوت کہاں سے آئی ہے
پیار کرکے یہ جفا تم نے کی
مت خطا وار مجھے ٹھہراؤ
پیار کی راہ تو جدا تم نے کی
اب سمجھتا تو نہیں کوئی بھلا
سب سے شہزاد وفا تم نے کی
More Love / Romantic Poetry






