میرےخوابوں کی بن گیا ہے تعبیر کوئی
میرےبستر پہ چھوڑ گیا ہےتصویرکوئی
تو صدا کےلیے صرف میرا ہے صنم
میرےدل پہ کر گیا ہے یہ تحریر کوئی
کہیں اور جانا چاہوں تو جا نا سکوں
پاؤں میں ڈال گیا محبت کی زنجیر کوئی
نا جانے کہاں جا کر میں ڈھونڈوں اسے
اس کے لیے کرنی پڑے گی تدبیر کوئی
اصغر کا حوصلہ کسی چٹان جیسا تھا
مگر کر گیا ہےاسے بھی دلگیر کوئی