جب خواب دیکھتا ہوں
تجھے کھونے سے ڈرتا ہوں
ایسے خواب
جن کی شاید کوئی حقیقت نہ ہو
پر محبت کی طرح پاکیزہ اور
پیار کی مانند پر خلوص ہوتے ہیں
میرے خواب
مجھے سچائی کا راستہ دکھاتے ہیں
یہی تو وہ خواب ہیں
جو بند آنکھوں میں چمک لاتے ہیں
ان کی گنگناہٹ مجھے جینے پہ اکساتی ہے
نئی منزلوں کا پتہ بتاتی ہے
مجھے اپنے خوابوں سے محبت ہے
میرے خواب انمول ہیں
خوابوں میں بسنے والے کی طرح
پاکیزہ اور خوش نما
میرے خوابوں
میں رو بھی نہیں سکتا
میری آنکھوں میں تم بسے ہو
میں تم کو کھو نہیں سکتا
تمہارا ہونا ہی میرا ہونا ہے
تم کو کھو کے خود کو کھو نہیں سکتا