میرےدل میں تیری سچی محبت
ملے گی کب کہاں ایسی محبت
بدلتےروپ اس کے ہم نے دیکھے
کہی دشمن کہی ساتھی محبت
سوالِ لا جواب اُس نے ہے پوچھا
کہ مجھ سے ہے بتا کتنی محبت
کہ تیشہ مارنا سر پر ہو اَساں
کبھی ہو جاتی ہے یوں بھی محبت
بڑی بھاری گزرتی ہے یہ اکثر
نظر آتی ہویی ھلکی محبت
ہو جیسے زندگی بے نام صحرا
سبھی رنگینیاں اِس کی محبت