میں تجھے کُو بہ کو قریہ بہ قریہ ڈھونڈوں
Poet: Mussawar Ali Baloch By: Mussawar Ali Baloch, Kaاے میری سوچ کے محور مجھے تلاش کرو
میرے الفاظ کے اندر مجھے تلاش کرو
میں تیری روح کی تہوں میں چھپا بیٹھا ہوں
تم اپنی ذات میں کھو کر مجھے تلاش کرو
میرا انداز تکلم تمہارا مرہم ہے
لگے جو چوٹ اس دل پر مجھے تلاش کرو
کبھی جو آئینہ دیکھو تو مجھے پاﺅ گے
کہ اپنے روبہ رو رہ کر مجھے تلاش کرو
میں دوستی کے بطن میں وفا کا موتی ہوں
اگر ہے پیار سمندر، مجھے تلاش کرو
ٹھیک ہے خود کو سمجھنا بھی اچھی عادت ہے
کبھی تو ذات سے ہٹ کر، مجھے تلاش کرو
میں اس مفاد کے چکر کا تو حصہ ہی نہیں
تم اس حصار سے باہر مجھے تلاش کرو
میں تجھے کُو بہ کو قریہ بہ قریہ ڈھونڈوں
کبھی تو جان مصور مجھے تلاش کرو
More Love / Romantic Poetry






