میں تیرے خواب کہاں سے ڈھونڈوں؟

Poet: ارسلان حُسینؔ By: Arsalan Hussain, Karachi

یہ رنگ و آب کہاں سے ڈھونڈوں؟
میں تیرے خواب کہاں سے ڈھونڈوں؟

جو مجھے پھر سے بنا دے اُسکا
ایسے اسباب کہاں سے ڈھونڈوں؟

کر چُکا ہے وہ داستان رقم
اب خوشی کے باب کہاں سے ڈھونڈوں؟

اشکِ حُرمت کی خیر ہو یارب
گوھرِ نایاب کہاں سے ڈھونڈوں؟

سوال عشق کے آبرو کا تھا
مختصر جواب کہاں سے ڈھونڈوں؟

Rate it:
Views: 481
11 Jul, 2017