Add Poetry

میں سوچتا ہوں لکھوں داستانِ عشق مگر

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

میں سوچتا ہوں لکھوں داستانِ عشق مگر
مجھ پہ گزری ہے جو میں اس سے لرز جاتا ہوں

میں جو دیوانہ بنا پھرتا ہوں بادل کی طرح
پربتِ یاد سے ٹکرا کے برس جاتا ہوں

شام ہوتے ہی جلا لیتا ہوں چراغ مگر
پھر بھی آغازِ صبح کو میں ترس جاتا ہوں

قلم سے ہاتھ تلک ہاتھ سے وجود تلک
جب بھی لکھتا ہوں ترا نام ترس جاتا ہوں

Rate it:
Views: 266
14 Jul, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets