اے جانے والے سن لے اک بار مل کے جانا
میری آخری خواہش کی تم لاج رکھ کے جانا
کرتے ہو اگر پیار اقرار کرتے جانا
ہے رب کی قسم تم کو اظہار کرتے جانا
کرتے نہیں جو پیار تو یہ بھی بتاتے جانا
جاتے وقت اس دل کو سنگسار کرتے جانا
تم دل میں بس گئے ہو اسے ساتھ لیتے جانا
اک آخری دیدار تم اس لاش کا کر جانا
تم جا رہے ہو یہ ہے ناچیز کا نزرانہ
تم شمع ہو اے جانم میں ہوں تیرا پروانہ