نئی الفتوں کی ابتدا کرنے والے
شکریہ جانے جاناں وفا کرنے والے
اب خلوتوں کو ہی جانا پڑے گا
وہ پھر لوٹ آئے نبھا کرنے والے
اب پہلے ہی دل توڑ کر دیکھتے ہیں
نئی دوستی کی ابتدا کرنے والے
کر رہے ہیں بے چینی بے یقینی میں سجدے
تجھے بھولنے کی دعا کرنے والے
اب نئے راستے ہیں نئی منزلیں ہیں
دیکھ کر چلنا تم بھی خطا کرنے والے
میری ہے دعا رہو سدا تم سلامت
مجھے دیکھ کر بد دعا کرنے والے
ذرا غم کے ماروں کا مقام تو دیکھو
الفت و دولت و درد عطا کرنے والے
اشتیاق تجھے کتنا انمول خزانہ ملا ہے
کہ تجھے دل دیا ہے جفا کرنے والے