Add Poetry

نا مکمل

Poet: ایم آر چشتی By: غزل حیات, Bihar, India

اب مرے دن بھی نکھرے نکھرے ہیں
میرے راتیں بھی اب اداس نہیں
بھیڑ میں کھو گیا ہوں غیروں کی
کیا ہوا تو جو میرے پاس نہیں

چاندنی راس آرہی ہے مجھے
پھول بھی خوب مجھ پہ سجتے ہیں
تو جسے نا پسند کرتی تھی
اب وہ کپڑے بھی مجھ پہ جچتے ہیں

دور ہوں اب پرانی فلموں سے
اب نئ فلموں سے محبت ہے
نئے گانے پسند ہیں مجھ کو
اب کچھ ایسی ہی میری عادت ہے

ڈائری میں بڑی محبت سے
تو نے جو اپنا نام لکھا تھا
آج وہ صفحہ میں نے پھار دیا
جس پہ تونے پیام لکھا تھا

نہ ضرورت رہی مجھے تیری
نہ کبھی تیرا نام لیتا ہوں
نہ میں کرتا ہوں ذکر اب تیرا
نہ محبت کا جام لیتا ہوں

جاگنا اب نہیں رہی عادت
اب تو راحت کی نیند آتی ہے
نیند آتے ہی میرے خوابوں میں
اب کوئی اور مسکراتی ہے

کوئی رشتہ نہیں رہا تجھ سے
نہ مجھے اب تری ضرورت ہے
رشک آتا ہے زندگانی پر
مجھ کو حاصل بہار جنت ہے

یاد ہے تجھ کو وہ حسیں صورت
جس کی آنکھیں پسند تھیں مجھ کو
میں نے اک بار کہ دیا تھا تجھے
یاد ہے؟ کیا ہوا تھا پھر تجھ کو

میرے دل کی مکین ہے اب وہ
بس وہی اب مری ضرورت ہے
اس کی بانہوں میں مجھ کو جینا ہے
وہ مری آخری محبت ہے

فیس بک پہ جو پوسٹ کرتا ہوں
تبصرہ وہ ضرور کرتی ہے
وہاٹس اپ پہ "وفا" کے نام سے وہ
ہر گھڑی آنلائن رہتی ہے

اس کی تصویر میری آنکھوں میں
رنگ بن بن کے جھلملاتی ہے
"کیا غضب ہے کہ اب تری صورت
یاد کرنے پہ یاد آتی ہے "

خوب ہنستا ہوں گنگناتا ہوں
دیکھ کتنا بدل گیا ہوں میں
تجھ سے کھو کر نئ محبت کے
کیسے سانچے میں ڈھل گیا ہوں میں

________________________

یاد ہے تجھ کو ایک دن تو نے
یہ کہا تھا کہ "تم تو ساحر ہو
جھوٹ کو سچ بنایا کرتے ہو
لفظوں کو جوڑنے میں ماہر ہو"

لو تجھے سچی بات کہتا ہوں
مجھ کو دیکھو میں کتنا ٹوٹا ہوں
تجھ کو کھوکر مجھے سکون کہاں
واقعی میں بہت ہی جھوٹا ہوں

باغ ہستی کی صرف تو ہے بہار
تیرے ملنے سے ہی میں پورا ہوں
جب سے تو دور ہے خدا کی قسم
ایسا لگتا ہے میں ادھورا ہوں

Rate it:
Views: 385
05 Sep, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets