Add Poetry

نظر کے راستے دل میں اتر جانے کی عادت ہے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

نظر کے راستے دل میں اتر جانے کی عادت ہے
مجھے یادوں کے دھاروں میں بکھر جانے کی عادت ہے

ذرا ان سے کہو بنیاد اپنی تھام کر رکھیں
میری وحشت سے دیواروں کو ڈر جانے کی عادت ہے

کہاں ان کی نظر میں دلفریبی راہ کی ساقی
پرندوں کو فقط اپنے ہی گھر جانے کی عادت ہے

کبھی ہاتھوں میں دے کر ہاتھ جن راہوں میں پھرتے تھے
اسے کہنا مجھے اب بھی ادھر جانے کی عادت ہے

میرے الفاظ میں تیری وفا کا ذکر ہے اب بھی
خیالوں کو حقیقت سے مکر جانے کی عادت ہے

فقیہان شہر تم اپنی حدیں پاس ہی رکھو
دل نادان کو حد سے گزر جانے کی عادت ہے

نجانے ان لکیروں میں انہیں کیا جوگ ملتا ہے
میری مٹھی میں تاروں کو ٹھہر جانے کی عادت ہے

Rate it:
Views: 2240
05 Sep, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets