Add Poetry

نعت گوئی میں دلکش فضا چاہیے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

نعت گوئی میں دلکش فضا چاہیے
مجھ کو طیبہ کی ٹھنڈی ہوا چاہیے

میرے شعروں میں حسنِ نبی ہو فقط
شاہِ عالم کی مجھ کو عطا چاہیے

اب تو مطلوب ہے رحمتِ دو جہاں
زندگی کو میسر شفا چاہیے

آپ آئے تو ظلمت کے بادل چھٹے
اب بھی خیرُ الورٰی کی ضیا چاہیے

آپ ہیں بے قراروں کے آقا قرار
آپ کے عشق کی انتہا چاہیے

وشمہ چاہے ہمیشہ ہی رحم و کرم
اس پہ پیارے نبی کی ردا چاہیے

Rate it:
Views: 553
14 Mar, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets