Add Poetry

نوید

Poet: saba hassan By: saba hassan, Lahore

زرد پتوں کی قسم
بہار کے لمس نہیں بھولے
نہ فراموش کیے
سبز پتے
جھومتے پیڑ
چہچہاتے پنچھیوں کے محبت بھرے راگ سبھی
نشہء لافانی میں
اک نئی داستانِ جلوہء نور
اک بھرا پیمانہء حقیقت چھلک گیا جیسے
وقت کی اجڑتی مخملی گود میں سر رکھے
گدگداتے ھوئے
تھرکتے ھوئے
اٹھکیلیاں کرتے
لازوال لمحےآن پہنچے ھیں
زرد آنچل کی گھنی چھاؤں میں
کسمساتے پہلو بدلتے
یہ دلگیر لمحے
جھنجھوڑتے ھیں
دھتکارتے ھیں
نہ ھی ستاتے ھیں مجھے
تھام کر ھاتھ میرا اک رفاقت کی قسم
بھر کے آغوش میں اک عبادت کی قسم
کس وثوق سے
فخر کو شانوں پہ سجائے
خراماں خراماں
کڑکڑاتے ھوئے زرد پتوں کے سینے جلاتے
اک لجاجت سے
اک احسان دلپسندی سے
بہار کوماتھے کا جھومر کر دیں گے
بے دلی سے ھی سہی مگر
بہار کی گود میں پھر لا پھینکیں گے
زرد موسم کی قسم
بہار کے رنگ نہیں بھولی میں
 

Rate it:
Views: 403
24 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets