Add Poetry

نہال عشق نے چُن چُن کے عاشق مارے

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

بے ہنر تھے حُسن والے آج ماہر بن گئے
شریں مزاج کے حکمران زہر بن گئے

لایا وقت عجب تبدیلیاں اِس جہاں میں
گاؤں جو کل تلک تھے وہ شہر بن گئے

سفینے محبت کے ڈبو کے رونے لگا چناب
جذبات اُٹھے اِس قدر کہ لہر بن گئے

بدلے تو بدلے وہ کچھ اِس قدر ہائے!
اپنوں میں شامل تھے پھر غیر بن گئے

آباد تھے تو کوئی دیکھتا نہ تھا محل
اُجڑے تو سبھی کی قابلِ سیر بن گئے

مجبوریوں نے کاٹ دی جب زبان میری
لفظ میرے درد کے پھر شعر بن گئے

اُس کے اشاروں پے زندگی بسر کی میں نے
اُس نے کہا دوپہر تو دوپہر بن گئے

نہال عشق نے چُن چُن کے عاشق مارے
جو جو بچے بیچارے وہ شاعر بن گئے

Rate it:
Views: 307
05 Feb, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets