Add Poetry

نہ پاس ساقی ہے

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

نہ پاس ساقی ہے، پینے کو نہ ہی بادہ ہے
تو اب خدا کو کریں یاد غم بھی زیادہ ہے

سمجھ بھی پاتا وہ دشمن کی چال کو کیسے
مرا رفیق بھی مجھ سا ہی سیدھا سادہ ہے

ٹھہر گئے ہیں یہ چلتے قدم کہاں آ کر
نہ سامنے کوئ منزل ہے نہ ہی جادہ ہے

جیؤں گا لے کے ترا نام یہ رہا وعدہ
میں اپنا وعدہ نبھاؤں گا تجھ سے وعدہ ہے

کبھی جو ہو کے پشیماں وہ ملنے آ جائے
بھلا دوں ساری جفائیں کہ دل کشادہ ہے

پھر اس کی ایک جھلک دیکھنے چلے زاہد
پھر اس کے در پہ ہوں مایوس یہ ارادہ ہے

Rate it:
Views: 447
18 Oct, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets