Add Poetry

نیند میری خواب سارے آپ کے

Poet: ابنِ مفتی سید ایاز مفتی By: ابنِ مفتی سید ایاز مفتی, houston

ہم سے ملتے تھے سِتارے آپ کے
پھر بھی کھو بیٹھے سہارے آپ کے

کیسا جادو ہے سمجھ آتا نہیں
نیند میری خواب سارے آپ کے

ایسے لگتا ہے محبت ہوگئی
دل جو دھڑکے ہیں ہمارے آپ کے

آنکھ کے رستے مجھےآنے تو دیں
دل میں گھر کرنے کو پیارے آپ کے

ہوگئے ہمگام دونوں یہ جہاں
ساتھ جو کچھ پل گذارے آپ کے

ہم سے شاید معتبر ٹہری صبا
جس نے یہ گیسو سنوارے آپ کے

آپ کی نظر کرم کے منتظر
کب سے بیٹھے ہیں دوارے آپ کے

کوئی اس کی آنکھ کو بھائے گا کیوں
جس نے دیکھے ہوں نظارے آپ کے

بِن ترےتو سانس بھی چلتی نہیں
ہر گھڑی چاہے اشارے آپکے

مسکر ا کر دیکھیئے تو ایک بار
کہکشاں یہ چاند تارے آپ کے

جھوٹ ہے مفتی بُھلا بیٹھے ہو سب
کیوں تھے پلکوں پر ستارے آپ کے

Rate it:
Views: 99
17 Mar, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets